جے آئی ٹی کے اداروں سے متعلق منفی پوسٹس پر پی ٹی آئی قیادت سے سخت سوالات

PTI suffers major setback leader joins PMLN
پی ٹی آئی رہنماؤں اور سوشل میڈیا ٹیم کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
پی ٹی آئی کے طلب کردہ افراد سے سوشل میڈیا ہینڈلنگ سے متعلق سوالات کیے گئے جبکہ پاک فوج اور ریاستی اداروں سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس پر بھی سخت سوالات پوچھے گئے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر پوسٹس سے متعلق سب کچھ دکھایا گیا اور حکومتی جے آئی ٹی نے بیرسٹر گوہر و دیگر سے پارٹی فنانسنگ سے متعلق بھی سوالات کیے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے فنانس ڈپارٹمنٹ کے 2 افراد بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔
عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کی جانب سے ان کے وکیل جے آئی ٹی میں پیش ہوئے تاہم جے آئی ٹی نے آئندہ طلبی پر دونوں خواتین رہنماؤں کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو نوٹسز جاری
جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 15 پارٹی ارکان کو طلب کیا تاہم پارٹی کے صرف 3 رہنما آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے شیخ وقاص اکرم، سلمان اکرم راجہ، خالد خورشید خان، عون عباس بپی، کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کو بھی طلب کیا تھا۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، جے آئی ٹی کےسوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











