جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

کراچی میں موسم گرما کی انٹری؛ شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا

08 مارچ, 2025 08:00

شہر قائد شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج بھی دن کے اوقات تیز دھوپ کیساتھ موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود، ہلکی خنکی کیساتھ موسم خشک ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شمال مشرق سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔