رمضان کے دوران چکن کی قیمتوں کو پر لگ گئے، شہری پریشان

رمضان کے دوران چکن کی قیمتوں کو پر لگ گئے، شہری پریشان
گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں برائلر مر غی کے گوشت کی قیمت میں کمی نہ آسکی، دکاندار وں نے اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق دکاندار برائلر مرغی کا گوشت 680روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں، رمضان المبارک کا پہلا عشرہ جاری ہے، لیکن برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا ہے ۔عام آدمی کے لیے مرغی کا گوشت کھانا مشکل ہو گیا ہے ، دکانداروں نے بھی اپنے اپنے ریٹ مقرر کر لئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 590روپے فی کلو گرام مقرر کی ہے لیکن دکاندار 650سے 680روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔
دکاندار مرغی کے گوشت کی قیمتیں کم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جو ریٹ لسٹ جاری کی گئی ہے اس حساب سے انہیں پولٹری فارمز سے برائلر مرغی نہیں مل رہی جس پر وہ کیسے سرکاری نرخ پر فروخت کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی کراچی بھر میں دیگر اشیائے خوردونوش کی طرح برائلر مرغی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
کراچی ڈویژن میں برائلر مرغی کی قیمت 120 روپے اضافے سے 150 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ منگل کو برائلر مرغی 720 سے 800 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی تھی۔ رمضان المبارک کی آمد سے قبل شہر میں مرغی کا گوشت 600 سے 650 روپے کلو تک فروخت ہو رہا تھا۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ پولٹری فارمز سے مرغی مہنگی مل رہی ہے جس پر انہوں نے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











