خواتین کا عالمی دن؛ فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کی جانب سے طالبات کے لئے مطالعاتی دورہ کا اہتمام

خواتین کا عالمی دن؛ فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کی جانب سے طالبات کے لئے مطالعاتی دورہ کا اہتمام
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کی جانب سے قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والی طالبات کے لئے مطالعاتی دورہ کا اہتمام کیا گیا۔
خیبر، اورکزئی ، مہمند اور باجوڑ سے تعلق رکھنے والی 61 طالبات کو پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، مری اور ایبٹ آباد میں مختلف مقامات کی سیر کروائی گئی۔
طالبات نے پشاور میں واقع تاریخی قلعہ بالاحصار کا دورہ کیا اور قلعہ میں قائم میوزیم میں موجود تاریخی نواردات میں خصوصی دلچسپی لی۔
طالبات کو راولپنڈی میں قائم آرمی میوزیم کا بھی دورہ کروایا گیا اور پاک فوج کی تاریخ، کارناموں، شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔
طالبات نے اسلام آباد میں واقع پاکستان مونیومنٹ اور فیصل مسجد کا بھی دورہ کیا، مطالعاتی دورہ کے دوران طالبات کو مال روڈ اور نتھیاگلی مری کی سیر کروائی گئی۔
مطالعاتی دورہ کے آخری مرحلے میں طالبات کو ایبٹ آباد میں قائم پاکستان ملٹری اکیڈمی، آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ اور فرنٹیئر فورس رجمنٹ سینٹر کا دورہ کروایا گیا۔
فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے مطلعاتی دورہ کا اہتمام کرنے پر طالبات نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ انہیں پاکستان کے دیگر اہم شہروں کا بھی دورہ کروایا جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











