جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

پیپلز بس سروس میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

08 مارچ, 2025 11:57

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات کار بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 15 رمضان المبارک کے بعد سے رات گئے تک پیپلز بس سروس چلے گی۔ کوئی ادارہ ملازمین کو تنخواہ نہ دے تو اس کا بزنس روک سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے دعا ہے کہ وہ جیل سے نکلیں، وہ پاکستان کے خلاف سازشیں نہ کریں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کینالوں پر پی پی کا واضح موقف ہے، چولستان کینال کے مخالف ہیں، ایم کیو ایم وفاقی حکومت کا حصہ ہے ان کو وزارتیں ملنا ان کا حق ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔