ملک میں بارشوں کے نئے اسپیل کی انٹری، کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا اور مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ ملک میں 16 مارچ تک برقرار رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے 9 سے 16 مارچ کے دوران چترال، مری، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 10 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، پشاور، چارسدہ اور مردان میں بارش متوقع ہے جبکہ 12 سے 16 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارشوں کی توقع ہے۔
کراچی والوں کے لیے بھی اچھی خبر ہے۔ مغربی ہواؤں کا نیا کراچی والوں کے لیے ابر رحمت برسائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی بارش کاامکان ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











