اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں مزید اضافہ مانگ لیا

25 اگست, 2025 19:07

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 291 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ لیا، سی این جی اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر انڈسٹریل صارفین نے مخالفت کردی۔

چیئرمین اوگرا کی زیر صدارت گیس قیمت میں اضافے پرعوامی سماعت ہوئی، اس موقع پر چیئرمین کا کہنا تھا کہ سوئی ناردرن اخراجات کم کرے، بوجھ صارفین پر ڈالا جا رہا ہے۔

غیاث پراچہ نے کہا سوئی ناردرن نے پہلے بھی اضافہ مانگا تھا اب 20 روپے اور بڑھا دئیے، چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہا صارفین کو ریلیف دیں گے، صارفین پر کم بوجھ ڈالنے اور کمپنیوں کے خسارے میں کمی پر توجہ دیں گے۔

گیس کی قیمتوں میں اضافہ مشکل مرحلہ ہے،عوامی سماعت کرلی ہے،اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔