نیٹ میٹرنگ والے سولر صارفین کیلئے لائسنس کی شرط برقرار

Solar Users Bad News
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیٹ میٹرنگ اور سولر انرجی سے متعلق پالیسی پر اپنا مؤقف برقرار رکھا ہے۔ سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے لائسنس کی شرط بدستور لاگو رہے گی۔
ذرائع کے مطابق 1 سے 25 کلو واٹ تک کے سولر سسٹم لگانے والے صارفین کو بھی نیپرا سے لائسنس لینا لازمی ہوگا۔ تاہم اس حد تک کے سسٹمز کے لیے لائسنس فیس ختم کر دی گئی ہے، تاکہ عام صارفین پر مالی بوجھ کم ہو سکے۔
نیپرا نے واضح کیا ہے کہ لائسنس جاری کرنے کا مکمل اختیار اب بھی اسی ادارے کے پاس رہے گا۔ سولر صارفین کو نیٹ میٹرنگ کنکشن حاصل کرنے کے لیے آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کروانا ضروری ہوگا۔
حکام کے مطابق بغیر لائسنس کوئی بھی صارف آن لائن درخواست نہیں دے سکے گا۔ جن صارفین نے پہلے سے اپنی درخواستیں جمع کروا دی ہیں، ان پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
پاور ڈویژن نے سفارش کی تھی کہ 25 کلو واٹ تک کے سولر سسٹمز کے لیے لائسنس کی شرط ختم کی جائے، تاہم نیپرا نے صرف فیس معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شرط برقرار رکھی گئی ہے تاکہ نظام میں شفافیت برقرار رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ رواں ماہ متوقع ہے، جس میں یہ طے کیا جائے گا کہ لائسنس کی شرط مکمل طور پر ختم ہوگی یا موجودہ نظام ہی جاری رہے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










