منگل، 12-مئی،2026
منگل 1447/11/25هـ (12-05-2026م)

بیورو آف امیگریشن نے بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دیں

12 مئی, 2026 11:09

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے نئی اور اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ ہر مسافر اپنی ذاتی اشیاء کا خود ذمہ دار ہے۔ کسی بھی اجنبی یا غیر متعلقہ شخص کی دی ہوئی چیز، تحفہ یا پارسل ہرگز قبول نہ کیا جائے۔ اس سے سنگین قانونی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ سفر سے پہلے اپنے تمام بیگز اور سامان کو اچھی طرح چیک کیا جائے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سامان میں کوئی ممنوعہ یا مشکوک چیز موجود نہ ہو۔ معمولی غفلت بھی بڑے مسئلے کا سبب بن سکتی ہے۔

بیورو کے مطابق بیرون ملک سفر کے دوران اجنبی افراد یا ایجنٹوں کے دیے گئے کھانے، تحائف یا پارسل لے جانے سے گریز کیا جائے۔ کیونکہ ایئرپورٹ پر پکڑے جانے والے سامان کی مکمل ذمہ داری مسافر پر ہوتی ہے۔

حکام نے منشیات سے متعلق قوانین کو انتہائی سخت قرار دیا ہے۔ معمولی مقدار میں بھی منشیات رکھنے پر گرفتاری، بھاری جرمانہ یا قید ہو سکتی ہے۔ بعض ممالک میں اس جرم کی سزا عمر قید یا سزائے موت بھی ہے۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایئرپورٹ جانے سے پہلے اپنے سامان کی مکمل جانچ خود کریں۔ کسی بھی غیر ضروری یا مشکوک چیز کو ساتھ نہ لے جائیں۔ ساتھ ہی سفر کے دوران اپنا سامان کسی غیر متعلقہ شخص کے حوالے کرنے سے بھی گریز کریں۔

بیورو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور قوانین کی پابندی کریں۔ احتیاط اور آگاہی کے ذریعے ہی محفوظ اور باعزت سفر ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے شہری سرکاری ویب سائٹ www.beoe.gov.pk

 سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔