گلگت بلتستان میں 300 انسانی جانیں بچانے والے ہیروز کیلیے 25، 25 لاکھ روپے انعام

Rs. 2.5 million reward for heroes who saved 300 lives in Gilgit-Baltistan
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں گلیشیر پھٹنے کی بروقت اطلاع دے کر کئی سو انسانی جانیں بچانے والے 3 ہیروز کو 25، 25 لاکھ انعام سے نوازا دیا۔
اس سے قبل گلگت بلتستان میں گلیشیئر پھٹنے اور سیلابی ریلے کی بروقت اطلاع دے کر 300 انسانی جانیں بچانے والے تین ہیروز نے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر اسلام آباد آکر ان سے ملاقات کی۔
ملاقات کرنے والوں میں وصیت خان، انصار اور محمد خان شامل تھے، جو پیشے کے اعتبار سے چرواہے ہیں اور گلگت بلتستان کے علاقے غذر میں گلیشیر پھٹنے سے آنے والے سیلابی ریلے کی بروقت اطلاع دے کر اطراف کے دیہات کے 300 رہائشیوں کی زندگی بچائی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تینوں ہیروز سے ملاقات میں ان کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ان تینوں کے اقدام کا اعتراف کرتے ہوئے وصیت خان، انصار اور محمد خان کو خصوصی انعام سے نوازتے ہوئے 25، 25 لاکھ کے چیک دیے۔
دریں اثنا ترجمان جی حکومت فیض اللہ فراق نے وزیراعظم کی جانب سے تینوں ہیروز کو 25 لاکھ فی کس انعام دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی حکومت بھی ان ہیروز کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات کا اعلان کر چکی ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر اور چیف سیکرٹری کی خصوصی کاوشیں نمایاں رہیں، جن کی وجہ سے چرواہوں کی قربانی اور جذبہ وزیراعظم سیکریٹریٹ تک پہنچا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








