اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

خیبرپختونخوا میں سیلاب سے بجلی کا نظام درہم برہم، 87 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم

26 اگست, 2025 12:00

خیبر پختونخوا میں سیلاب سے بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے 87 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

پاور حکام نے بتایا کہ سیلاب سے سوات، شانگلہ اور بونیر میں 292 ٹرانسفارمر متاثر  ہوئے جبکہ تینوں اضلاع میں 49 فیڈرز کو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔

2 لاکھ 12 ہزار صارفین کی بجلی بحال کردی گئی ہے لیکن 87 ہزار صارفین اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔

پشاور میں 33 فیڈرز مکمل بحال اور 9 جزوی بحال کیے گئے ہیں جبکہ 7 بدستور خراب ہیں، پشاور فیڈر خرابی سے 2 لاکھ 99 ہزار صارفین متاثر ہیں۔

سوات میں 63، شانگلہ 56 اور بونیر میں 46 فیصد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

بجلی کی بحالی کے کاموں میں 10 تکنیکی ٹیمیں، 87 فیلڈ اہلکار مصروف ہیں، 481 پولز اور 55 فیڈرز کی مرمت جاری ہے جبکہ بونیر اور سوات کے بڑے اسپتالوں کی بجلی بحال کردی گئی ہے۔

پیسکو کو سیلاب سے 16 کروڑ 42 لاکھ 77 ہزار روپے کا نقصان ہوا جس میں صرف سوات میں پیسکو کو 5 کروڑ 36 لاکھ 46 ہزار روپے کا نقصان ہوا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔