پاکستان کو افغانستان میں جدید اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر کی موجودگی پر تشویش ہے، مندوب

فلسطین اور کشمیر کے تنازعات عالمی قانون کے مطابق حل کیے جائیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف
نیویارک: پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان میں جدید اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر کی موجودگی پر تشویش ہے۔
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوامِ متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے دہشتگرد گروہ بلاروک ٹوک کارروائیاں کر رہے ہیں اور ان کو بیرونی مالی معاونت اور عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کی حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ داعش خراسان اور ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج یو این کی فہرست میں شامل دہشتگرد تنظیمیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ گروہ خطے میں ایک بڑے قریبی کردار سے مالی اور عملی مدد حاصل کر رہے ہیں۔
عاصم افتخار نے بتایا کہ یہ دہشتگرد گروہ اسلحہ پاکستانی شہریوں اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں اور ان کارروائیوں کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان میں جدید اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر کی موجودگی پر شدید تشویش ہے۔
انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ دہشتگردوں کو غیر قانونی اسلحہ تک رسائی سے روکا جائے اور عالمی ردعمل میں موجود خلا کو پر کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کو فوری اور موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










