جمعہ، 4-ستمبر،2026
جمعہ 1448/03/22هـ (04-09-2026م)

سانحہ پمز آتشزدگی کیس، عدالت کا تمام فریقین سے 15 دن میں جواب جمع کرانے کا حکم

04 ستمبر, 2026 14:53

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سانحہ پمز پر درخواست کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے فریقین سے 15 دن میں جواب طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پمز کے سانحے پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی درخواست پر پچھلی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں تمام فریقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 دن کے اندر اندر معاملے پر اپنی رپورٹ اور پیرا وائز کمنٹس ہر صورت عدالت میں جمع کروائیں۔ علاوہ ازیں عدالت نے اس واقعہ پر وزیراعظم پاکستان کو پیش کی گئی تمام تحقیقاتی رپورٹس بھی ساتھ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مصطفیٰ کمال کا پمز اسپتال کا اچانک دورہ، کارڈیک سینٹر اور ریڈیالوجی شعبے کی سہولیات کا جائزہ لیا

حکم نامے میں ذکر کیا گیا ہے کہ سینیئر انتظامی عہدوں پر فائز افراد کا موثر احتساب نہ ہونے کی وجہ سے ایسے حادثات بار بار ہو رہے ہیں۔

درخواست گزار نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور دیگر ذمہ دار افسران کی تعیناتیوں کی قانونی جانچ، سی سی ٹی وی فوٹیج، الیکٹرانک ڈیٹا، ڈیوٹی اور مینٹیننس ریکارڈ کو محفوظ بنا کر محکماتی و مجرمانہ کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی انتظامات یقینی بنانا حکام کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت 28 ستمبر کو مقرر کی گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔