جمعرات، 7-مئی،2026
جمعرات 1447/11/20هـ (07-05-2026م)

کیا آپ کے شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے والی ہے؟ نادرا نے خبردار کردیا

11 نومبر, 2025 10:32

نادرا (قومی ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) کا شہریوں سے کہنا ہے کہ اگر آپ کے قومی شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہو چکی ہے یا ہونے والی ہے، تو آپ کو فوراً اس کی تجدید کروا لینی چاہیے۔

نادرا کے مطابق قومی شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے کے بعد ایک ماہ کے اندر تجدید کروانا ضروری ہے۔ یہ تجدید نادرا آرڈیننس 2000، سیکشن (1) 9 کے تحت کی جاتی ہے، جو کہ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔

شہریوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ کی تجدید کا عمل 90 دن پہلے شروع کر دیں۔ اس سے نہ صرف آپ کو آخری لمحات میں مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا، بلکہ آپ کو نادرا دفاتر جانے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔

نادرا نے اس عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے "پاک آئی ڈی موبائل ایپ” متعارف کروائی ہے، جس کے ذریعے آپ اپنے شناختی کارڈ کی تجدید گھر بیٹھے کروا سکتے ہیں۔ اس ایپ کا استعمال کر کے آپ کہیں بھی اور کسی بھی وقت اپنا شناختی کارڈ تجدید کروا سکتے ہیں۔ اگر آپ ایپ کا استعمال نہیں کرنا چاہتے، تو قریبی نادرا دفتر جا کر بھی یہ عمل مکمل کر سکتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔