وانا: کیڈٹ کالج میں افغان خوارج کے خلاف آپریشن جاری، سیکیورٹی ذرائع

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد افغان شہری تھے، سیکیورٹی ذرائع
وانا میں کیڈٹ کالج کے اندر افغان خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں موجود 3 خوارجی مسلسل افغانستان سے ہدایات لے رہے تھے اور ایک عمارت میں چھپے ہوئے ہیں، جو کیڈٹس کی رہائش سے کافی دور واقع ہے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن انتہائی مہارت کے ساتھ انجام دیا جا رہا ہے تاکہ کالج کے طلبہ کی جان و مال محفوظ رہے اور کسی کو نقصان نہ پہنچے۔
واضح رہے کہ 10 نومبر کو افغان خوارج نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی تھی، جس کے نتیجے میں گیٹ منہدم ہو گیا اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، اس کارروائی کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے دو خوارج کو موقع پر ہلاک کر دیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں پر حملے کرنے والے دہشتگرد اسلام یا پاکستان کی عوام کی خوشحالی سے کوئی تعلق نہیں رکھتے، اور دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
پاک فوج کے بہادر جوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ملک کی حفاظت کے لیے سرگرم ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










