جمعرات، 7-مئی،2026
جمعرات 1447/11/20هـ (07-05-2026م)

گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان خبردار!!! حکومت کا بڑا اعلان

11 نومبر, 2025 12:07

پنجاب میں محکمہ ماحولیات نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور رکشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں گاڑیوں کے اخراج کے معائنے کی فیسوں کا نیا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق 15 نومبر کے بعد گرین اسٹیکر کے بغیر کوئی گاڑی نہ تو موٹروے پر داخل ہو سکے گی اور نہ ہی شہر کے داخلی راستوں پر داخل ہو سکے گی۔

پنجاب کے محکمہ ماحولیات (ای پی اے) نے آج سے پیڈ وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ (پی وی ای ٹی) کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ٹیسٹ کی فیسیں اب لازمی طور پر وصول کی جائیں گی۔ موٹر سائیکل کے دھوئیں کے معائنے کے لیے فیس 100 روپے رکھی گئی ہے جبکہ رکشوں کے لیے یہ فیس 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ گاڑیوں کے اخراج کے ٹیسٹ کی فیس مختلف سی سی کے حساب سے مقرر کی گئی ہے۔ 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے فیس 500 روپے ہوگی، جبکہ 1000 سے 1500 سی سی گاڑیوں کے لیے فیس 800 روپے، 1500 سے 2500 سی سی گاڑیوں کے لیے 1000 روپے اور 2500 سے 4500 سی سی گاڑیوں کے لیے 1500 روپے فیس رکھی گئی ہے۔ 4500 سی سی سے بڑی گاڑیوں کے لیے فیس 2000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

تمام ادائیگیاں ای پے سسٹم کے ذریعے کی جائیں گی اور نقد ادائیگی کو مکمل طور پر ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کے ڈی جی نے تمام اسٹیشنز پر فیس اور ادائیگی کے متعلق معلومات کو نمایاں طور پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ محکمہ کے ترجمان ساجد بشیر کا کہنا ہے کہ ہر آفسر کو آئی ڈی جاری کی جائے گی اور وہ اپنی آئی ڈی کے استعمال کا ذاتی طور پر ذمہ دار ہوگا۔ جو افسران ان ہدایات پر عمل نہیں کریں گے، ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔