بلومبرگ کی رپورٹ: فیلڈ مارشل کی کوششوں نے پاکستان میں بے یقینی کے دور کا خاتمہ کیا

خیبرپختونخوا کے عوام کی رائے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2025 کے ہیرو قرار
عالمی مالیاتی جریدے بلومبرگ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت دوبارہ مضبوط ہو رہی ہے اور طویل بے یقینی کا دور اب ختم ہوتا دکھائی دیتا ہے۔
بلومبرگ نے بتایا کہ ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری دکھائی ہے۔ ان اداروں نے وزیراعظم کے مالیاتی نظم و ضبط اور اصلاحاتی پالیسیوں کی تعریف بھی کی، جو ملکی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔ ان کی مدت میں ممکنہ توسیع سے ملکی استحکام کی توقعات بھی بڑھ گئی ہیں۔
بلومبرگ کے مطابق صرف رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں اسٹاک مارکیٹ میں 36 ہزار نئے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کھولے گئے۔ اکتوبر میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا یومیہ کاروبار 20 کروڑ ڈالر سے اوپر چلا گیا، جو سرمایہ کاری میں تیزی کی نشانی ہے۔
رپورٹ یہ بھی بتاتی ہے کہ گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضوں کی فراہمی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ چھوٹے سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد بھی اسٹاک مارکیٹ کا حصہ بن رہی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں اس سال 40 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ کئی برسوں میں سب سے نمایاں بہتری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











