بنوں: میرانشاہ روڈ پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد شہید

North Waziristan assistant commissioner, two cops martyred in Bannu gun attack
بنوں میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کے قافلے کو نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے سرکاری گاڑی پر مسلسل فائرنگ کی۔ ابتدائی اطلاعات میں 3 افراد کی شہادت بتائی گئی تھی، لیکن بعد میں اسسٹنٹ کمشنر بنوں نے تصدیق کی کہ اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی اللہ بھی حملے میں شہید ہوئے۔
فائرنگ کے بعد حملہ آور زخمی اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ بھی چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے فوری طور پر علاقے کا محاصرہ کیا اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ اچانک ہوا اور حملہ آور پیشہ ورانہ انداز میں آئے۔ فائرنگ اتنی شدید تھی کہ گاڑی میں موجود افراد کو بچنے کا موقع نہ ملا۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے۔
حکام کے مطابق واقعہ ٹارگٹڈ حملہ معلوم ہوتا ہے۔ اعلیٰ افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











