پینشنرز اور تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Good news for pensioners: Court issues a major ruling
بلوچستان حکومت کے محکمہ خزانہ نے صوبے کے تمام مسیحی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو کرسمس کے موقع پر بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
بلوچستان حکومت کے محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دسمبر 2025 کی تنخواہیں اور پنشن جو معمول کے مطابق یکم جنوری 2026 کو ادا کی جاتی تھیں، اب پیشگی 22 دسمبر 2025 کو ادا کی جائیں گی۔
محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مسیحی برادری کو کرسمس کے تہوار کی تیاری کے لیے مالی آسانی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ خوش اسلوبی سے مذہبی جشن منا سکیں۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز اپنے اخراجات اور تہوار کی تیاری میں کسی قسم کی پریشانی سے محفوظ رہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے۔ اس کے مطابق 25 دسمبر 2025 بروز جمعرات کو یوم قائداعظم کی عام تعطیل ہوگی جبکہ 26 دسمبر 2025 بروز جمعہ کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










