بینظیر ہنرمند پروگرام میں شمولیت کا آسان طریقہ سامنے آگیا

Easy way to join the Benazir Hunarmand Program revealed
بینظیر ہنرمند پروگرام کا مقصد بی آئی ایس پی کے مستحقین یا ان کے اہل خانہ کو ہنر مند بنانا اور خود روزگار کمانے کے قابل بنانا ہے۔
اس پروگرام کے تحت شامل افراد مفت تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔ پروگرام میں شامل ہونے والے طلبا کو ماہانہ وظیفہ، گریجویشن بونس، سرٹیفکیٹ اور روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔
پروگرام میں مختلف کورسز دستیاب ہیں جن میں آئی ٹی، ہیلتھ، ہوٹل مینجمنٹ، کنسٹرکشن، بیوٹی سروسز، فیشن اور ٹیکسٹائل شامل ہیں۔ ہر کورس کا دورانیہ 3 سے 6 ماہ تک ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ صرف وہی افراد پروگرام میں شامل ہو سکتے ہیں جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے مستحقین کی ڈائنامک رجسٹری میں شامل ہوں یا ان کے اہل خانہ ہوں۔
پروگرام میں شمولیت کے لیے چند اہم شرائط ہیں۔ شرائط کے مطابق امیدوار کی عمر 18 سے 40 سال کے درمیان ہونی چاہیے اور تعلیمی قابلیت کم از کم میٹرک مقرر کی گئی ہے۔ ایک گھرانے سے صرف ایک فرد ہی پروگرام کے لیے رجسٹر ہو سکتا ہے۔ رجسٹریشن کے لیے پروگرام کی آفیشل ویب سائٹ (https://hunarmand.bisp.gov.pk
) یا قریبی تحصیل آفس کا دورہ کرنا ضروری ہے۔ رجسٹریشن کے دوران اصل شناختی کارڈ اور فعال موبائل نمبر فراہم کرنا لازمی ہے۔
پروگرام میں شمولیت کے لیے درخواستیں جمع کروانے کے بعد اہل افراد کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور اس کے بعد ہی پروگرام میں داخلہ دیا جاتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












