پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big news for travelers from Pakistan to Saudi Arabia
فلائی جناح ایئرلائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ کراچی سے جدہ کے لیے براہِ راست پروازیں چلانے جا رہی ہے۔ یہ پروازیں 10 دسمبر سے شروع ہوں گی۔
فلائی جناح کا یہ نیا روٹ حجاج، عمرہ زائرین، سیاحوں اور کاروباری مسافروں کے لیے آسانی پیدا کرے گا۔ ایک طرفہ ٹکٹ کی قیمت تقریباً 25 ہزار روپے سے شروع ہوگی۔ مسافروں کو اضافی سامان لے جانے اور کھانے پینے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان براہِ راست اور آسان روابط فراہم کرنا ہے۔ یہ سروس مسافروں کو سستا اور آرام دہ سفر کرنے کا موقع دے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











