بدھ، 11-فروری،2026
بدھ 1447/08/23هـ (11-02-2026م)

فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور ائیر چیف مارشل کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری

05 دسمبر, 2025 08:00

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) مقرر کرنے کی وزیراعظم کی ارسال کردہ سمری پر دستخط کر دیے۔

اس طرح فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بن گئے ہیں، ان کی مدتِ ملازمت پانچ سال مقرر کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی فوری تعیناتی کی سمری ایوانِ صدر بھجوائی تھی، جس کی صدر نے منظوری دے دی۔

اسی دوران صدرِ مملکت نے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع کی بھی منظوری دے دی ہے، توسیع شدہ مدت 19 مارچ 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔

صدرِ مملکت نے دونوں عسکری سربراہان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ قومی سلامتی اور دفاع کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارتِ دفاع نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ نوٹیفکیشن آئین پاکستان کی شق 243 اور آرمی ایکٹ کی شق 8 اے کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔