بدھ، 11-فروری،2026
بدھ 1447/08/23هـ (11-02-2026م)

وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر مبارکباد

05 دسمبر, 2025 08:20

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کیے جانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی جدید جنگی تقاضوں سے مکمل ہم آہنگ فیصلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے دشمن کو فیصلہ کن شکست دی اور معرکۂ حق میں کامیابی سے پاکستان کا عالمی وقار مزید بلند ہوا۔

انہوں نے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع پر بھی مبارکباد دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایئر چیف کی موثر قیادت میں دشمن کے جنگی طیارے تباہ کیے گئے اور ملکی فضائی سرحدوں کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں رہا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی دفاع، ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام ریاستی ادارے باہمی تعاون سے کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ملک کے دفاع کو ہم سب مل کر ناقابلِ تسخیر بنائیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔