سنگدل والدین نے بیٹے کی خواہش پوری نہ ہونے پر اپنی 2 ماہ کی معصوم بیٹی کی جان لے لی

سنگدل والدین نے بیٹے کی خواہش پوری نہ ہونے پر اپنی 2 ماہ کی معصوم بیٹی کی جان لے لی
میانوالی کے علاقے ہرنولی میں سنگدل والدین نے بیٹے کی خواہش پوری نہ ہونے پر اپنی دو ماہ کی معصوم بیٹی کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق نومولود بچی کی پیدائش نے والدین کو خوش کرنے کے بجائے ناراض کردیا تھا کیونکہ وہ بیٹے کے منتظر تھے۔
تحقیقات کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر اس کے ہی والدین نے پانی کی ٹینکی میں ڈال کر قتل کیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا ہے، بچی کے والد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ والدہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار باپ نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ وہ بیٹے کی پیدائش چاہتا تھا، تاہم بیٹی کی پیدائش پر اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











