8 ویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹر کا دورہ، چیف آف نیول اسٹاف سے ملاقات

8ویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹر کا دورہ، چیف آف نیول اسٹاف سے ملاقات
8 ویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شرکاء کی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات بھی ہوئی۔
ایڈمرل نوید اشرف نے گفتگو کے دوران جدید میری ٹائم چیلنجز، بحرِ ہند کی جیو اسٹریٹجک اہمیت اور بلو اکانومی کے بڑھتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے مارکۂ حق دوران پاک بحریہ کی ناقابلِ تسخیر دفاعی تیاریوں اور پیشہ ورانہ مہارت کا بھی ذکر کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء کو میری ٹائم ڈومین آگاہی، ساحلی علاقوں میں کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے منصوبوں، اور ابھرتے ہوئے میری ٹائم خطرات سے متعلق اہم بریفنگز دی گئیں۔
اس موقع پر خطے کے امن و استحکام کیلئے مشترکہ میری ٹائم فورسز میں پاک بحریہ کے فعال اور موثر کردار کو بھی سراہا گیا، جبکہ ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز میں پاک بحریہ کی شمولیت کو خطے کے تحفظ کیلئے اہم قرار دیا گیا۔
شرکاء نے پاکستان کی میری ٹائم پالیسی سازی، تحقیق اور خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی بڑھانے کیلئے ورکشاپ کے کردار کو قابلِ قدر قرار دیا۔
انہوں نے پاک بحریہ کی جانب سے قومی میری ٹائم مفادات کے تحفظ کیلئے کی جانے والی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ 11 روزہ ورکشاپ بحرِ ہند کی جیو اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرنے اور قومی میری ٹائم چیلنجز و مواقع پر مکالمے کا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












