آن لائن پاسپورٹ بنانے کا نہایت آسان طریقہ سامنے آگیا؛ جانیے

Which countries can Pakistanis travel to without a visa?
محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے شہریوں کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔
اب شہری بغیر قطار میں لگے گھر بیٹھے ای سروسز پورٹل کے ذریعے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کر سکیں گے۔ محکمے نے سوشل میڈیا پر ایک رہنمائی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں پورا طریقہ کار تفصیل سے بتایا گیا ہے۔
ویڈیو کے مطابق صارفین www.onlinemrp.dgip.gov.pk
پر جائیں۔ اگر پہلے سے اکاؤنٹ موجود ہے تو لاگ اِن کریں۔ نئے صارفین رجسٹر بٹن دبائیں اور فارم میں تمام معلومات درست طریقے سے درج کریں۔ خاص طور پر موبائل نمبر اور ای میل لازمی درست لکھیں۔ فارم جمع کرتے ہی صارف کو ای میل ویریفکیشن لنک موصول ہوگا۔ لنک کھول کر ویریفکیشن کوڈ درج کریں، جس کے بعد اکاؤنٹ فعال ہو جائے گا۔
رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد شہری لاگ اِن کر کے نئی درخواست جمع کر سکتے ہیں۔ پورٹل میں پانچ مختلف آپشن موجود ہیں جن میں سے شہری اپنی ضرورت کے مطابق انتخاب کر سکتے ہیں۔ ویڈیو میں بتایا گیا کہ آن لائن رینیول کے لیے پاسپورٹ کی مدت صرف ایک سال رہ جانا ضروری ہے۔ تاہم پاسپورٹ میں نام یا پیشے کی تبدیلی آن لائن ممکن نہیں۔
درخواست دیتے وقت شہری ڈراپ ڈاؤن فہرست سے قریبی پاسپورٹ دفتر بھی منتخب کر سکتے ہیں، تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں دور کا سفر نہ کرنا پڑے۔ محکمہ پاسپورٹ نے تصویر اور دستاویزات سے متعلق اہم ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ اپ لوڈ کی گئی فائل کا سائز ایک ایم بی سے زیادہ نہ ہو جبکہ تمام فائلیں JPG، JPEG یا PNG فارمیٹ میں ہوں۔
ویڈیو میں مزید بتایا گیا کہ مرد و خواتین تصویر اپ لوڈ کرتے وقت سرکاری معیار کا خیال رکھیں۔ تصویر صاف، بغیر فلٹر اور سادہ بیک گراؤنڈ کے ساتھ ہونی چاہیے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










