بدھ، 11-فروری،2026
بدھ 1447/08/23هـ (11-02-2026م)

پچھلا وزیراعظم شہر شہر جا کر کہتا پھرتا تھا وفاق دیوالیہ ہوچکا ہے، بلاول بھٹو

05 دسمبر, 2025 17:31

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پچھلا وزیراعظم شہر شہر جا کر کہتا پھرتا تھا وفاق دیوالیہ ہوچکا ہے۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے این آئی سی وی ڈی میں او پی ڈی کے اسٹیٹ آف آرٹ بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی فلاح وبہبود پریقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صحت کی سہولتوں کی بہتری پر توجہ دے رہی ہے، اسپتالوں میں صحت کی سہولیات بڑھارہے ہیں، کراچی، سکھر، حیدرآباد اور دیگر شہروں میں این آئی سی وی ڈی موجود ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنے منشور کے مطابق معیاری علاج صوبے تک پہنچائیں گے، جو سمجھتے ہیں 18ویں ترمیم غلطی تھی این آئی سی وی ڈی کا پھیلاؤ منہ بولتا ثبوت ہے، مالی وسائل صوبوں کو دینا غلطی نہیں تھی، این آئی سی وی ڈی مثال ہے۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ میں صحت کے شعبے میں بہت کام ہوا، سائبر نائف کا مہنگا ترین علاج کراچی میں مفت ہوتا ہے، کراچی میں مخیرحضرات کی تعداد سب سے زیادہ ہے، ہم وفاق کے لیے ٹیکس جمع کرنے کے لیے تیار ہیں، پچھلا وزیراعظم شہر شہر جا کر کہتا پھرتا تھا وفاق دیوالیہ ہوچکا ہے، وفاق کی مشکلات ہم سب کی مشکلات ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔