بدھ، 11-فروری،2026
بدھ 1447/08/23هـ (11-02-2026م)

میجر شبیر شریف شہید کی 54 ویں برسی

06 دسمبر, 2025 08:25

راولپنڈی: میجر شبیر شریف شہید کی 54 ویں برسی پر پاک فوج نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نشانِ حیدر یافتہ ہیرو میجر شبیر شریف شہید کی غیر معمولی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری ہمیشہ قوم کا فخر رہے گی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 1965ء اور 1971ء کی جنگوں کے عظیم ہیرو میجر شبیر شریف شہید نے سلیمانکی سیکٹر میں دشمن کے متعدد حملے ناکام بنا کر دفاعِ وطن کی نئی مثال قائم کی،ان کی غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں انہیں پاکستان کے سب سے بڑے عسکری اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر شبیر شریف شہید نے سلیمانکی ہیڈ ورکس کے دفاع کے دوران بھارتی کمپنی کمانڈر میجر نرائن سنگھ کو ہلاک کیا اور ریکوئیلس رائفل کے ذریعے دشمن کے ٹینکوں کو نشانہ بناتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مسلح افواج شہداء کی قربانیوں کو قومی اثاثہ سمجھتی ہے اور شہداء کے خاندانوں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتی ہے، وطن کی حفاظت کے لیے جان قربان کرنے والے ہیروز کی بہادری کو پوری قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔