بدھ، 11-فروری،2026
بدھ 1447/08/23هـ (11-02-2026م)

کراچی: کلفٹن گزری میں چھری کے وار سے 2 خواتین قتل

06 دسمبر, 2025 09:07

کراچی: شہر کے پوش علاقے ڈیفنس گزری میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے نے دو جانیں لے لیں۔

پولیس کے مطابق شوہر نے اشتعال میں آکر اپنی بیوی پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا، اسی دوران ماں کی مدد کو آنے والی کمسن بیٹی بھی زخمی ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تاہم شدید زخموں کے باعث ماں اور بیٹی جانبر نہ ہو سکیں۔

واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا لیکن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گزری ہی سے گرفتار کرلیا۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ملزم سمیع اور اس کی اہلیہ کے درمیان آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے، اور گھریلو تنازعہ ہی اس المناک قتل کی بنیادی وجہ بنا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔