بدھ، 11-فروری،2026
بدھ 1447/08/23هـ (11-02-2026م)

خواجہ آصف کا گٹر کے ڈھکن چرانے والوں کو گولی مارنے کا مطالبہ

06 دسمبر, 2025 10:26

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے شہر میں مین ہول کے ڈھکن چوری کرنے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ اگر گٹر کے ڈھکن چوری کرنے والوں کی ویڈیوز موجود ہیں تو انہیں فوراً موقع واردات پر لا کر سخت سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ معصوم بچوں کے لیے خطرہ ہیں اور اگر ویڈیو سامنے آنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو سسٹم بھی بچوں کے قتل کا سہولت کار بن جائے گا۔

یہ بیان کراچی کے نیپا چورنگی کے قریب پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے تناظر میں آیا، جہاں تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر گیا تھا اور اس کی لاش تقریباً 15 گھنٹے بعد نکالی جا سکی۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات بچوں کی جان کو لاحق خطرے کے پیش نظر برداشت نہیں کیے جا سکتے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری کارروائی کرنی چاہیے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔