پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

The major hurdle for passport applicants has been eased
محکمہ پاسپورٹس اینڈ امیگریشن نے آن لائن پاسپورٹ بنانے والوں کیلئے بڑی سہولت متعارف کروا دی ہے۔
اب درخواست گزار گھر بیٹھے بائیو میٹرک ویریفکیشن مکمل کر سکیں گے۔ پہلے صارفین کو فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مشکلات پیش آتی تھیں، مگر نیا سسٹم اس مسئلے کو کافی حد تک حل کر دے گا۔
محکمہ پاسپورٹس اور نادرا نے مل کر ایک نیا ڈیجیٹل نظام تیار کیا ہے۔ اس نظام کے ذریعے درخواست دہندگان نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کرتے ہوئے اپنے فنگر پرنٹس کی تصدیق کر سکیں گے۔ اگر کسی وجہ سے فنگر پرنٹس اسکین نہ ہوں تو ایپ میں چہرے کی شناخت کا آپشن بھی رکھا گیا ہے۔
آن لائن پاسپورٹ کیلئے سب سے پہلے درخواست دہندہ ویب پورٹل پر جائے گا۔ جب فنگر پرنٹس کے مرحلے پر پہنچے تو پاک آئی ڈی موبائل ایپ کھول کر لاگ ان کرنا ہوگا۔ ایپ میں بائیو میٹرک ویریفکیشن کے حصے میں جا کر آن لائن پاسپورٹ کا آپشن منتخب کیا جائے گا۔
صارف اپنا پاسپورٹ ٹریکنگ آئی ڈی اور شناختی کارڈ نمبر درج کرے گا۔ اس کے بعد ایپ فنگر پرنٹس اور چہرے کی شناخت مکمل کرے گی۔ تصدیق ہو جانے کے بعد اسکرین پر ایک پیغام آئے گا اور درخواست دہندہ کو دوبارہ ویب پورٹل پر جا کر اپنی درخواست جمع کروانے کی ہدایت دی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










