شدید سردی، بارش اور برفباری کی پیشگوئی سامنے آگئی

Get Ready!!! Meteorological Department Issues Important Weather Forecast
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد رہے گا اور آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کی توقع ہے اور وہاں شدید سردی رہے گی۔
بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سخت سردی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبد اللہ اور قلعہ سیف اللہ سمیت گرد و نواح میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کے امکانات کی نشاندہی کی ہے۔ شہریوں اور زراعت سے وابستہ افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










