سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر؛ حکومت کا اہم فیصلہ

Government Officers Alert! Historic Decision by the Government
خیبرپختونخوا حکومت نے سول سرونٹس قواعد 1989 میں اہم ترمیم کر دی ہے۔
اس ترمیم کے تحت دہشتگردی یا دورانِ ڈیوٹی شہید ہونے والے سرکاری ملازم کے اہلِ خانہ کو ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اب شہید ملازم کے بیٹے یا بیوہ کو سرکاری ملازمت دینے کی اجازت ہوگی۔
اپوائنٹنگ اتھارٹی اب وارث کو مناسب سرکاری پوسٹ پر تعینات کرنے کی مجاز ہوگی۔ اگر ملازم کے بچے کم سن ہوں تو بیوہ کو بی پی ایس 3 تا 11 کے صوبائی یا بی پی ایس 12 کے ضلعی عہدے پر تقرر دیا جا سکتا ہے۔
ترمیم میں یہ شرط بھی شامل کی گئی ہے کہ مقررہ عہدے کے لیے کم از کم اہلیت ضروری ہوگی۔ اگر دورانِ ڈیوٹی شہید ملازم کی دو بیوائیں ہوں تو پہلی بیوہ کو ترجیح دی جائے گی۔
مزید یہ کہ اعلیٰ پے اسکیل کی آسامی خالی ہو تو اس پر تقرری دی جا سکتی ہے۔ یہ سہولت صرف غیر کمیشنڈ عہدوں کے لیے قابلِ اطلاق ہوگی۔ خیبرپختونخوا حکومت نے اس نوٹیفکیشن کو آفیشل گزٹ میں شائع کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










