بدھ، 11-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

06 دسمبر, 2025 13:07

پنجاب میں نئے سخت ٹریفک قوانین کے نفاذ کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ صرف پانچ روز کے دوران 7 لاکھ 80 ہزار سے زائد شہری لائسنسنگ سہولیات سے مستفید ہوئے۔

ترجمان محکمہ ٹریفک کے مطابق ٹریفک قوانین پر سختی کے نتیجے میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں 911 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق 3 لاکھ 72 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے جبکہ 1 لاکھ 8 ہزار سے زیادہ شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا۔

اسی دوران 2 لاکھ 98 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید کروائی۔ مزید برآں 56 ہزار سے زائد شہریوں نے گمشدہ لائسنس دوبارہ حاصل کیے۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی سختی نے شہریوں میں قانونی تقاضوں کی پاسداری کا رجحان بڑھایا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لائسنس سنٹرز پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور میرٹ و شفافیت کے اصولوں کے تحت لائسنسوں کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔