بدھ، 11-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا ہے، وزیر اعظم

06 دسمبر, 2025 14:28

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ماس ٹرانزٹ بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ کے عوام کو تاریخی منصوبہ دیا، ماس ٹرانزٹ سسٹم سے گوجرانوالہ کی تقدیر بدلے گی، گوجرانوالہ کے شہریوں کو سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ طلبہ، مریضوں، مزدوروں اور عام شہریوں کے سفر کو آسان بنائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، مریم نواز پنجاب میں ترقی کا نیا باب رقم کررہی ہیں، نواز شریف نے پنجاب میں تعمیراتی سیاست کی بنیاد1985میں رکھی، نواز شریف کی تعمیراتی سیاست نے سازشی سیاست کو دفن کردیا۔

  وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا ہے، اگر پاکستان ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو مئی کی جنگ میں حالات مختلف ہوتے، ایٹمی طاقت ہونے کی بدولت معرکہ حق میں تاریخی فتح ملی۔ انہوں نے کہا کہ چند سال پہلے لاہور آلودہ ترین شہر تھا، اسموگ میں کمی پر وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم شاباش کی مستحکم ہے۔

کھربوں روپے کے پروجیکٹ میں ایک پیسے کی کرپشن نہیں ہوئی، وزیر اعلیٰ پنجاب

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے وژن سے سیکھ کر ترقیاتی کام شروع کیے، چند دنوں میں فیصل آباد میٹرو منصوبہ شروع ہوگا، پنجاب کے ہر ترقیاتی کام پر نواز شریف اور شہباز شریف کی مہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ باتیں ہورہی تھیں پاکستان ڈیفالٹ ہوجائے گا، آج کوئی پاکستان کے ڈیفالٹ کی بات نہیں کررہا، ڈیفالٹ کی خواہش رکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی، پاکستان کی معیشت ڈیفالٹ سے نکل کر مستحکم ہوگئی، میانوالی اور گجرات سے تعلق رکھنے والوں نے کچھ نہیں کیا، خیبرپختونخوا کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ آج وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اڈیالہ کے باہر بیٹھا ہے، اڈیالہ کے باہر بیٹھنے کے بجائے وزیر اعلیٰ صوبے پر توجہ دیں، وزیراعلیٰ کو اڈیالہ کے بجائے کے پی کے اسپتالوں میں بیٹھنا چاہیے، خیبرپختونخوا  کا وزیر اعلیٰ وفاق اور پنجاب پر حملہ آور ہوا، خیبرپختونخوا میں 12سال سے فتنے کی حکومت ہے، 12 سال مسلم لیگ ن کو حکومت ملتی تو پاکستان کہاں سے کہاں ہوتا۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہری پور میں شیر کی جیت کا فیصلہ وہاں کے حکمران کی نا اہلی ہے، پنجاب میں 20ہزار کلو میٹر سڑکیں ایک سال میں بنائیں، تجاوزات ہٹائی گئیں تو شہریوں کو نیلا گنبد نظر آیا، پنجاب میں راشن کارڈ کی تقسیم جاری ہے، ہمیں اڈیالہ کے باہر بیٹھنے کا نہیں،عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، سیلاب کے بعد تاریخی ریسکیو آپریشن کیا گیا، ساڑھے7لاکھ کسانوں کو کسان کارڈ دیے، پورے پنجاب میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پنجاب ڈرگ فری صوبہ بن جائے گا، سی سی ڈی کی وجہ سے پنجاب میں جرائم کی شرح میں کمی آئی، پنجاب میں سفارشی کلچر ختم کردیا گیا، چند دنوں میں صوبہ اسلحے سے بھی پاک ہوجائے گا، کھربوں روپے کے پروجیکٹ ہوئے، ایک پیسے کی کرپشن نہیں ہوئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔