دہشت گردوں سے پیار محبت کی باتیں نہ کی جائیں، خواجہ آصف

PPP upset over Khawaja Asif’s statement on the 18th Amendment
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے پیار محبت کی باتیں نہ کی جائیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے گالیاں دینے کا وطیرہ بنالیا، دہشت گردوں سے پیار محبت کی باتیں نہ کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کی، کیا کوئی پاکستانی ایسی گفتگو کرسکتا ہے، یہ کس طرح خود کو محب وطن قرار دے سکتے ہیں؟
خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بھارت سے جنگ کے دوران کیوں نہیں بولے؟ دہشت گردوں سے بات چیت کی باتیں نہ کریں، جب اس طرح کے رویے رکھے جائیں گے تو ایسی زبان استعمال ہوگی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










