وفاقی حکومت کی 9 مئی فسادات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر کے خلاف کارروائی

Federal Government Initiates Action Against PTI Founder and Others Over May 9 Riots
وفاقی حکومت نے 9 مئی فسادات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر کے خلاف کارروائی کی ہے۔
وفاقی حکومت نے سیاسی افراتفری پھیلانے والے عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا، 9 مئی فسادات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے بیرون ممالک جانے پر پابندی کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دیدی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، عمرایوب، فواد چوہدری، شبلی فراز، علی امین گنڈا پور، شہریارآفریدی، عثمان ڈار، شیری مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ ، کنول شوزب، شیخ راشد، میجر ریٹائرڈ طاہر صادق، راجہ بشارت اور واثق قیوم عباسی سمیت دیگر شخصیات کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 132 رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب نے فہرست سمیت وفاقی حکومت کو سفارش بھجوائی، 9 مئی کے فسادات کے تناظر میں نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ ای سی ایل کمیٹی نے سفارشات وفاقی حکومت کو منظوری کے لئے بھجوائی تھیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










