بدھ، 11-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

طلبا کے لیے خوشخبری، حکومت نے سرکاری اسکولوں کے لیے بڑا اعلان کردیا

07 دسمبر, 2025 10:30

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت (AI) اور روبوٹکس کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے جدید لیبز قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد طلبا کو روایتی نصابی کتب تک محدود رکھنے کے بجائے عملی اور جدید ٹیکنالوجی کی تربیت دینا ہے۔

ابتدائی طور پر چند اسکولوں میں کامیاب پائلٹ پروجیکٹ کے بعد صوبے بھر میں اس پروگرام کو وسعت دی جائے گی، نئے اقدامات کے تحت طلبا روبوٹ بنانے، پروگرامنگ اور AI کے عملی استعمال کی تربیت حاصل کریں گے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے حکام کے مطابق یہ لیبز طلبا کی تخلیقی صلاحیتیں، مسئلہ حل کرنے کی مہارت اور ٹیکنالوجی میں عملی تجربہ بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

اسٹیم لیب کی ماسٹر ٹرینر مریم فاطمہ نے بتایا کہ پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ طلبا نہ صرف ٹیکنالوجی استعمال کریں بلکہ خود اسے تخلیق کرنے کے قابل بھی بنیں، تاکہ وہ مستقبل کے روزگار کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔