بدھ، 11-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

نادرا نے شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کروانے کا آسان طریقہ بتادیا

08 دسمبر, 2025 11:09

نادرا نے شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کروانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے نئی اور آسان ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ترجمان نادرا کے مطابق شہری اگر پتہ تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں رہائش ثابت کرنے کے لیے صرف ایک مستند دستاویزی ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ اس میں والدین یا شریکِ حیات کے نام پر گھر کا بجلی، گیس یا پانی کا بل قابل قبول ہوگا۔ اسی طرح اپنی ملکیت میں موجود گھر کا بجلی بل بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نادرا نے بتایا کہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، جائیداد کے کاغذات، ہاؤسنگ سوسائٹی کا الاٹمنٹ لیٹر یا مکمل تصدیق شدہ کرایہ نامہ بھی بطور ثبوت جمع کروایا جا سکتا ہے۔ شہری ملک بھر میں موجود کسی بھی نادرا سینٹر میں جا کر پتہ تبدیلی کی درخواست دے سکتے ہیں۔ عملہ انہیں مکمل رہنمائی فراہم کرے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس عمل کو نہ صرف تیز کیا گیا ہے بلکہ شفاف بھی بنایا گیا ہے، تاکہ عوام کو لمبے انتظار یا غیر ضروری مراحل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ نادرا نے شہریوں کے لیے گھر بیٹھے سہولت بھی متعارف کروائی ہے۔ اب لوگ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بھی پتہ تبدیلی کی درخواست دے سکتے ہیں۔ اس ایپ میں مطلوبہ معلومات اور رہائش کا ثبوت اپ لوڈ کرنے کے بعد درخواست فوری پروسیس ہو جاتی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔