دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے ورثا کیلئے حکومت کا بڑا اعلان

Government Officers Alert! Historic Decision by the Government
وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کے لیے اہم فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے ورثاء کو ملنے والی اسپیشل فیملی پنشن میں نئی سہولت شامل کر دی گئی ہے۔ اب اہل خاندان کو 25 فیصد کمیوٹڈ پنشن بھی واپس مل سکے گی، جو پہلے یکمشت رقم کی صورت میں ادا ہوتی تھی۔
فنانس ڈویژن کے نئے آفس میمورنڈم کے مطابق پہلا حقدار یعنی بیوہ یا قریبی عزیز، مقررہ مدت پوری کرنے کے بعد مکمل 25 فیصد پنشن کی بحالی کا حق رکھے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ جتنے سال کے لیے کمیوٹیشن دی گئی تھی، اس مدت کے پورا ہونے پر یہ حصہ پنشن میں دوبارہ شامل ہو جائے گا۔
دستاویز میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر پہلا حقدار نااہل ہو جائے یا اس کا حق ختم ہو جائے، تو بعد میں آنے والے دیگر اہل ورثاء کو 50 فیصد کمیوٹڈ پنشن بحال کر کے دی جائے گی۔ اس سے ان خاندانوں کو بڑا مالی ریلیف ملے گا جو سرکاری ملازم کی وفات کے بعد مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










