بدھ، 11-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

جن کی حیثیت اپنے لیڈر کے آگے بنی گالہ کے شیرو سے زیادہ نہیں ہمیں ان کو پارلیمنٹ میں بات چیت کی دعوت دینے پر افسوس ہے، طلال چوہدری

08 دسمبر, 2025 11:49

وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے جن کی حیثیت اپنے لیڈر کے آگے بنی گالہ کے شیرو سے زیادہ نہیں ہمیں ان کو پارلیمنٹ میں بات چیت کی دعوت دینے پر افسوس ہے۔

وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے پشاور میں پی ٹی آئی جلسے میں انکا حال دیکھ لیا ہے، پشاور جلسہ سوائے گالم گلوچ اور تنقید کے کچھ نہیں تھا، خیبرپختونخوا مسائل میں گھرا ہوا صوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں دشمن کو شکست دینے والی پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بنایاگیا، اداروں پر الزام تراشی  کی گئی، ہر روز بانی پی ٹی آئی کے ایکس ہینڈل سے ملکی اداروں کیخلاف بے جاتنقید کی جاتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کبھی بھی اسرائیل کو برا نہیں کہا، بانی پی ٹی آئی نے کبھی بھی بھارت کیخلاف کوئی بات نہیں کی۔

طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی بھی شہداء کے حق میں کوئی بات نہیں کی، اس جماعت کا وطیرہ ہے کہ پاکستان کے اداروں پر تنقید کی جائے، کب تک انکی باتوں اور تنقید کو نظرانداز کیاجائے گا؟ یہ اس لائق نہیں کہ ان کی کسی بات کا جواب دیاجائے، انکی حیثیت بنی گالہ کے شیرو سے زیادہ نہیں ہے۔

  وزیرمملکت داخلہ نے کہا کہ ان لوگوں نے کبھی خواتین کی عزت نہیں کی، ان لوگوں نے پیر اور پیرنی کی بھی عزت نہیں کی، یہ لوگوں کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار تک پہنچے ہیں، ذہنی مریض کبھی بھی ملک کے حق میں بات نہیں کرے گا، ذہنی مریض سے کسی کو بھی فیض حاصل نہیں ہوگا، کندھے نہ ہوتے تو آپ تو وزیراعظم بھی نہیں بن سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری پور کا الیکشن نہیں جیت سکتے تو وہ لاہور اور فیصل آباد میں کیا مقابلہ کریں گے، شعبدہ بازوں کو بتایا جائے گا کہ قانون کی عملداری کیسے ہوتی ہے، یہ لوگ اڈیالہ جیل میں قید دوسرے قیدیوں کے لیے بھی خطرہ بن رہے ہیں، یہ دہشتگردوں پر تنقید کیوں نہیں کرتے؟ یہ اپنے شہداء کے لیے آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔