بدھ، 11-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

جی ایچ کیو میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں پروقار تقریب

08 دسمبر, 2025 13:38

راولپنڈی: جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہونے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں تینوں مسلح افواج کے دستوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرات کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر قومی دھن بھی بجائی گئی جس سے ماحول مزید پروقار ہوگیا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف، چیف آف ایئر اسٹاف اور دیگر اعلیٰ عسکری افسران نے تقریب میں شرکت کی۔ سینئر فوجی قیادت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

تقریب میں اعزازی دستے نے مہمانِ خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی۔ بعدازاں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دستے کا معائنہ کیا اور اہلکاروں سے مصافحہ بھی کیا۔

یہ تقریب اس تاریخی لمحے کے طور پر دیکھی جا رہی ہے جب پاکستان نے پہلی مرتبہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا منصب قائم کیا اور اس پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو تعینات کیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔