ملک میں بارشیں کب سے ہونگی؟ خشک سردی سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری

The Meteorological Department has shared big good news for the public
ملک کے زیادہ تر علاقے اس وقت خشک اور ٹھنڈے موسم کی لپیٹ میں ہیں۔
بارش نہ ہونے کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے اور موسمی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔ نومبر میں بارشیں معمول سے 72 فیصد کم ریکارڈ کی گئیں، جس نے موسم کو مزید خشک کر دیا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ مختلف عالمی موسمی ماڈلز اس بات کی نشان دہی کر رہے ہیں کہ 18 سے 20 دسمبر 2025 کے دوران ایک مغربی موسم پاکستان میں داخل ہو سکتا ہے۔ اس سسٹم سے ملک کے کئی علاقوں میں اچھی بارشیں ہونے کی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک ابتدائی اور طویل المدت پیشگوئی ہے، اس لیے اگلے دنوں میں اس میں تبدیلی بھی ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور عوام کو ہر نئی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب بلوچستان میں بارشوں کی کمی نے صورتِ حال مزید خراب کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے صوبے کے مغربی اور جنوب مغربی حصوں کے لیے خشک سالی کی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق ان علاقوں میں بارشوں کی کمی بڑھتی جا رہی ہے اور خشک سالی مزید شدید ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مئی سے نومبر 2025 کے دوران ان علاقوں میں بارشیں بہت کم ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے مسلسل خشک دنوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










