بدھ، 11-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

تحریک انصاف میں 80 فیصد لوگ عمران خان کی پالیسی اور سیاست سے متفق نہیں، رانا ثنااللہ

09 دسمبر, 2025 09:00

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی آتی آئی) میں 80 فیصد لوگ عمران خان کی پالیسی اور سیاست سے متفق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف موجودہ سیاسی صورتحال میں کسی بھی قسم کے مذاکرات کیلئے آمادہ نظر نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے اندر کسی کو بھی بات چیت کی اجازت نہیں دی، جس کی وجہ سے سیاسی محاذ آرائی میں شدت برقرار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے متعدد بار مذاکرات کی پیشکش کی، لیکن پی ٹی آئی نے ہر مرتبہ اسے مسترد کر دیا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی حکومت کی دعوت قبول کر لیتی تو ملک کی سیاسی فضا میں واضح کمی آسکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت کے رہنما ایسے بیانات دے رہے ہیں جو خطے میں بھارت کے مؤقف سے ملتے جلتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر بڑی تعداد تقریباً 80 فیصد افراد عمران خان کے رویے اور سیاسی حکمتِ عملی کے حامی نہیں رہے۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے حالیہ جلسوں میں جو گفتگو کی گئی ہے، اس کا جواب انہیں جلد اور مضبوط انداز میں ملے گا۔ پارٹی کی اکثریت اس ’’غیر ذمہ دارانہ طرزِ سیاست‘‘ کا مزید حصہ نہیں بنے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔