بدمعاشی، غنڈہ گردی یا توڑ پھوڑ اب کسی کا باپ بھی نہیں کرسکتا؛ فیصل واوڈا

فیلڈ مارشل کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے احتساب کی بنیاد اپنے ادارے سے رکھی، فیصل واوڈا
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بدمعاشی، غنڈہ گردی یا توڑ پھوڑ اب کسی کا باپ بھی نہیں کرسکتا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جانے والے افراد کو پہلے ناکے پر ہی روکا جائے گا تاکہ غیر قانونی رسائی یا ہنگامہ آرائی نہ ہو، اب بدمعاشی، غنڈہ گردی یا توڑ پھوڑ کسی کا بھی اختیار نہیں ہوگا۔
انہوں نے 9 مئی کے مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس منطقی انجام تک پہنچیں گے اور پی ٹی آئی کو پریس کانفرنس کے بعد صورتحال کی سمجھ آگئی ہے۔
انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے دورِ اقتدار کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ پارٹی سے نکالے جانے کے باوجود انہوں نے ہمیشہ ان کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے ووٹ بانی پی ٹی آئی کے نام پر پڑے تھے اور جب وہ وزیراعظم تھے تو کئی معاملات میں انہیں روک کر رکھا گیا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی یا سیکیورٹی سے متعلق بات کی جائے تو جیل تبدیل کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نااہلی، پابندی، گورنر راج، غداری اور نو مئی کے کیسز منطقی انجام تک پہنچیں گے، اور 10 دسمبر سے عوام کے لیے مثبت خبریں سامنے آئیں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










