موجیں ہی موجیں؛ دسمبر میں ایک ساتھ 4 چھٹیاں

Four Holidays at Once? Big News Announced
ملک بھر کے شہری اس ماہ کے آخر میں مسلسل چار دن کی چھٹیاں منانے کا موقع حاصل کر سکیں گے۔ دسمبر کے آخری ہفتے میں دو قومی تعطیلات اور دو ہفتہ وار چھٹیوں کا امتزاج ایک طویل بریک بنا دے گا۔
25 دسمبر جمعرات کو قائداعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش منایا جائے گا۔ اسی دن کرسمس بھی منائی جاتی ہے۔ اس موقع پر پورے ملک میں عام تعطیل ہوگی۔ تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔
اس کے اگلے دن یعنی 26 دسمبر جمعہ کو مسیحی برادری کے لئے ایک اضافی تعطیل بھی مقرر ہے۔ یہ چھٹی ان کی مذہبی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دی جاتی ہے۔
جمعہ کے بعد ہفتہ اور اتوار کی معمول کی چھٹیاں بھی آ جائیں گی۔ یوں لوگ ایک ساتھ چار دن گھر پر گزار سکیں گے۔
وفاقی حکومت پہلے ہی 2025 کا تعطیلاتی کیلنڈر جاری کر چکی ہے۔ اسی شیڈول کے مطابق 25 اور 26 دسمبر کی چھٹیاں بھی پہلے سے طے تھیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










