پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا!! پیپلزپارٹی نے بڑی وکٹ گرادی

PTI suffers a major setback!! PPP has taken another big wicket
پاکستان تحریک انصاف کو لیہ میں ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔
ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی رہنما سجاد حسین المعروف سجن خان نے تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ سجن خان کی شمولیت کا اعلان ایک خصوصی ملاقات کے دوران ہوا جہاں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے دربار حضرت سلطان باہو کے گدی نشین صاحبزادہ نجیب سلطان نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں صاحبزادہ نجیب سلطان نے بلاول بھٹو کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پیپلز پارٹی ہی عوام کی امید بن کر سامنے آئی ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی سے بریگیڈیئر ریٹائرڈ عاصم نواز اور سابق سٹی ناظم طاہر اعوان نے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ان کے مطابق ملک کو مضبوط اور تجربہ کار قیادت کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ چند روز پہلے ہی پی ٹی آئی کے تحصیل صدر میجر ریٹائرڈ طارق محمود نے سماہنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










