بانی پی ٹی آئی کو محفوظ رکھنے کے لیے شریف خاندان کو نشانہ بنایا گیا، وزیر دفاع

اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، خواجہ آصف کا سراج الدین حقانی کو سخت پیغام
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو محفوظ رکھنے کے لیے شریف خاندان کو نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف کو اقتدار میں لانے کے لیے منظم منصوبہ بندی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ اقتدار کے بعد بھی ختم نہیں ہوا بلکہ بانی پی ٹی آئی کو محفوظ رکھنے کے لیے شریف خاندان کو نشانہ بنانا شروع کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسی دوران ملک میں سیاسی عدم استحکام نے جنم لیا اور پاکستان کی تباہی کا آغاز ہوا۔
خواجہ آصف نے الزام لگایا کہ معیشت، دفاع اور قومی شناخت اس عمل کے نتیجے میں زوال کا شکار ہوئیں۔
وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو اس وقت بھی اعلیٰ سطحی پشت پناہی حاصل تھی اور 9 مئی کے واقعات بھی انہیں نجات دلانے کی کوشش کا حصہ تھے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کا مشترکہ منصوبہ تھا۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ طالبان کی پشت پناہی، بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی اور اس سے منسلک سازشیں دم توڑ رہی ہیں، اور یہ تمام عناصر ایک ہی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










