جمعہ، 3-جولائی،2026
جمعہ 1448/01/18هـ (03-07-2026م)

کراچی میں 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافہ متوقع

12 دسمبر, 2025 13:22

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ چند روز میں موسم مزید سرد ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جبکہ آج کا دن خشک اور رات قدرے ٹھنڈی رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ شہر میں شمال مشرقی ہوائیں 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم میں خنکی برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ نمی اور کم ہوا کے باعث شہر میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند بھی چھائی رہی ، جس سے فضائی حدِ نگاہ معمول سے کم رہی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔