صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 24 جنوری کو ہوگی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر کو کی جائے گی۔ اپیلوں پر فیصلے 10 جنوری تک سنائے جائیں گے، اور امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 12 جنوری مقرر کی گئی ہے، جبکہ انتخابی نشانات 13 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔ گلگت بلتستان میں پولنگ 24 جنوری کو ہوگی۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی کل نشستوں کی تعداد 33 ہے، جن میں سے 24 نشستوں پر براہِ راست انتخابات ہوتے ہیں، جبکہ 6 نشستیں خواتین اور 3 نشستیں ٹیکنوکریٹس کے لیے مخصوص ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











